ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر معاملہ میں پاکستان اور چین کی مداخلت برداشت نہیں: انڈین یونین مسلم لیگ 

کشمیر معاملہ میں پاکستان اور چین کی مداخلت برداشت نہیں: انڈین یونین مسلم لیگ 

Mon, 19 Aug 2019 19:21:59    S.O. News Service

تینکاسی،19؍اگست(ایس اؤ نیوز؍پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادرمحی الدین نے تینکاسی میں ایک پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے، اس میں پاکستان اور چین کی مداخلت کو انڈین یونین مسلم لیگ کھبی بھی برداشت نہیں کرے گی۔ریاست جمو ں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کرکے مرکزی حکومت نے وہاں کے عوام اورریاستی خودمختاری کا حق کو چھینا ہے۔ مرکزی حکومت کایہ اقدام قانون کی خلاف ورزی ہے۔ نیز مرکزی حکومت نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آراء جانے بغیر اس طرح کا اقدام کرکے غلطی کی ہے۔ کشمیر معاملہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے اس میں پاکستان اور چین کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے نیز کشمیر معاملہ کو اقوام متحدہ تک لے جایا جانا ہی غیر ضروری تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صد رپروفیسر قادرمحی الدین نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت بہت پیچھے ہے، اس کے اثرات کو ہمیں مستقبل میں بھگتنا پڑے گا۔ کمزور معیشت کی وجہ سے ہمیں جو بین الاقوامی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ان سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کے بجائے مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ قانون اور ایودھیا معاملہ کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے مزید کہاکہ تمل ناڈو میں بلدیہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی تیاری کررہی ہے۔جس کیلئے صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ کی اتحاد جاری ہے اور بلدیہ انتخابات میں ہمیں جتنی نشستیں چاہئے وہ ہمیں مل جائیں گی۔ پریس میٹ میں جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر ایم ایل اے، ریاستی خازن شاہ جہاں، رکن پارلیمان نوا ز غنی،تینکاسی ضلعی صدر سید سلیمان اور محمد علی موجود رہے۔ 


Share: